شرقپور شریف ،علاقہ مکینوں کا (ن) لیگ کے امیدوار رانا تنویر حسین کی حمایت کا اعلان

اتوار 4 فروری 2024 18:25

شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) 8فروری 2024ء کے انتخابات کے سلسلہ میں شرقپورشریف کے نواحی گائوں پھریانوالہ کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواراین اے 114رانا تنویر حسین اور حلقہ پی پی 140میاں عبدالرئوف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں عرفان رشید بولا ،ملک لیاقت علی کھنڈا، اعجاز بولا جج،ریاض بولا،ملک نعمان ریاض بولا،ملک روحیل اکبر بوڈھے کا، ملک فاروق اکبر بوڈھے کا، عرفان عرف لالا ،پھلن قیصر خادم یارے کا ،ملک شیر علی یارے کا، ملک طلحہ اشرف، عمیر شبیر، یاسر منظور ملک ،عاقب ریاض سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے مسلم لیگ (ن) کے این اے 114 سے امیدوار سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور امیدوار پی پی 140 میاں عبد الروف کی مکمل حمایت، ووٹ اور سپورٹ کا اعلان کیا ہے۔