متحدہ عرب امارات سے بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کو امارات سے اپنے سامان کی واپسی کیلئے سہولت فراہم کرنے کا اعلان
پاکستانی حکومت کی جانب سے متاثرہ پاکستانیوں کو اپنے سامان کی واپسی کیلئے پاکستانی سفارتی مشن سے رابطہ کرنے کی ہدایت
محمد علی
جمعرات 11 جون 2026
21:12
(جاری ہے)
پہلے اس بات کو واضح کر دیں کہ یہ تعداد تقریباً تین سے چار ہزار کے قریب ہے۔ اس لیے لاکھوں میں بتائے جانے والے تمام اعداد و شمار مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔
ان رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ کچھ بیدخل کیے گئے پاکستانی یو اے ای میں چھوڑی گئی اپنی بچتوں، جائیداد یا دیگر اثاثوں تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے، ترجمان نے کہا کہ متاثرہ افراد پاکستان کے سفارتی مشنوں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ اور جو بھی اثاثے پیچھے رہ گئے ہیں انہیں واگزار کرایا جائے گا، اور مجھے یقین ہے کہ ابوظہبی کے حکام کسی بھی فرد کے ذاتی اثاثے اپنے پاس رکھنا نہیں چاہیں گے۔ یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانے ایسے معاملات کو حل کرنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، خلیجی ملک کے قانونی و انتظامی نظام پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی کا مسئلہ حالیہ مہینوں میں اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب مین سٹریم اور سوشل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو یو اے ای سے نکالا جا رہا ہے۔ بعض رپورٹس میں ان بیدخلیوں کو رواں سال کے شروع میں ایرانی اہداف پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد علاقائی تنازع کے دوران ایران کے لیے پاکستان کی سفارتی حمایت سے جوڑا گیا تھا۔ پاکستانی اور اماراتی حکام نے ایسے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیدخلیاں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں اور دیگر قانونی معاملات سے متعلق تھیں۔مزید اہم خبریں
-
مہاجرین کی اکثریت غربت میں زندگی گزارنے پر مجبور، یو این رپورٹ
-
عمران خان پمز ہسپتال منتقل
-
سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 3500پاکستانی متحدہ عرب امارات سے بے دخل
-
اقتصادی سروے26-2025ء خود حکومت کے لئے چارج شیٹ اور بیڈگورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے
-
ایران اگر ہار مان لے اور سفید جھنڈی لہرا دے تو تاریخ کی بہترین ڈیل ہوسکتی ہے
-
پنجاب کوپولیوسے پاک کردیا‘وزیرصحت کا دعویٰ
-
اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ سیشن کا بائیکاٹ کرنے کی بجائے بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ
-
متحدہ عرب امارات سے بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کو امارات سے اپنے سامان کی واپسی کیلئے سہولت فراہم کرنے کا اعلان
-
یورپ اربوں ڈالر کے سائبر فراڈ روکنے میں امریکہ سے پیچھے کیوں؟
-
گولی اور جبر کے بجائے اگر ریاست مذاکرات سے مسائل حل کرے تو تنازعات جلد حل ہوسکتے ہیں
-
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر قابلِ اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے پر ڈاکٹر کیخلاف تادیبی کارروائی کر دی گئی
-
عمران خان سپریم کورٹ سے بڑا قانونی ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.