ٓ ملک میں چہروں کی نہیں بلکہ نظام بدلنے کی ضرورت ہے عوام کی ذمہ داری ہے، ممتاز مزدور رہنما

اتوار 4 فروری 2024 19:20

ں کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2024ء) ممتاز مزدور رہنما خیر محمد فورمین نے اپنے اخباری بیان کے ذریعے کہا کہ ملک میں چہروں کی نہیں بلکہ نظام بدلنے کی ضرورت ہے عوام کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات میں ایسے نمائندوں کو ووٹ دیں جو حقیقی معنوں میں مسائل کا خاتمہ کرسکیں اورغریب عوام بالخصوص محنت کش طبقہ 08فروری کو مزدوروں کے حقیقی نمائندوں کو منتخب کریں۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 262- کوئٹہI- سے محنت کشوں کے حقیقی نمائندے محمدرمضان اچکزئی کا انتخابات میں حصہ لینا خوش آئند ہے عوام تمام روایتی سیاستدانوں کو کئی برسوں سے آزماتے آرہے ہیںاور کرپٹ عوامی نمائندوں سے بیزارآچکے ہیں اب حقیقی عوامی نمائندے چن کر اپنی تقدیر اور ضمیر کا فیصلہ کریںحلقہ این ای262-کے عوام بلاخوف و خطر08 فروری کو حاجی محمد رمضان اچکزئی کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا محنت کش طبقہ چین سے نہیں بیٹھے گا اور دن رات محنت کرکے اپنے رہنماء کو ہر صورت میں کامیابی دلائے گا۔انہوں نے این ای262- سے تعلق رکھنے والے تمام مزدور فیڈریشنز، ایسوسی ایشنز اورٹریڈیونینز کے نمائندوںاور ان کے اہلخانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہوکر انتخابی نشان تیر پر ٹھپہ لگا کر حاجی محمد رمضان اچکزئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔انہوں نے کہا کہ مزدوررہنماء رمضان اچکزئی عوام کی امیدوں کا محور بن چکے ہیں جو کسی صورت غریب محنت کشوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔