مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹائون میں سالانہ تقریب( کل) منعقد ہوگی

مولانا الیاس مدنی،مفتی سعیداحمد،مفتی محمد مدنی،مفتی سلمان یاسین سمیت جیدعلما کرام خطاب کریں گے

ہفتہ 10 فروری 2024 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحادٹائون بلدیہ ٹان میںسالانہ تقریب بسلسلہ تکمیل قرآن مجید وتقسیم انعامات کل 11 فروری بروزاتوار شام 5 بجے منعقد ہوگی،جامعہ مظہرالعلوم کے ناظم تعلیمات مولانا فخرالدین رازی کے مطابق تقریب سے جامعہ معہدالخلیل الاسلامی بہادرآباد کے مہتمم مولانامحمدالیاس مدنی،جامع مسجدعالمگیربہادرآبادکے خطیب استاذ الحدیث مولانا مفتی سعیداحمد، جامعہ معہدالخلیل الاسلامی کے ناظم مولانا مفتی محمد مدنی، شعبہ تخصیص کے رئیس مفتی سلمان یاسین،اندرون سندھ وفاق المدارس العربیہ کے مسئول مولانا محمد شفیع کھوسو، استاذالحدیث مولانا محمد عاصم رحمانی سمیت جیدعلماکرام خطاب کریں گے جبکہ معروف نعت خواں حافظ ابوبکر مدنی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کریں گے،تقریب میں حفاظ کرام،درس نظامی اور تجویدکورس مکمل کرنے والے طلباوطالبات کی دستاربندی ودوپٹہ پوشی اور ان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔