مائونٹ ایورسٹ جانیوالے کوہ پیمائوں کو رفع حاجت کیلئے بیگ لیجانیکی ہدایت

فیصلہ ایورسٹ پر بڑھتی ہوئی گندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا،نیپالی حکام کی گفتگو

اتوار 11 فروری 2024 14:30

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) نیپالی حکام نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی مانٹ ایورسٹ پر جانے والیکوہ پیماوں کو پابندکیا ہے کہ وہ کوہ پیمائی کے بعد اپنا پاخانہ واپس لیکر آئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپالی حکام نے ہدایت کی کہ کوہ پیما مانٹ ایورسٹ جاتے وقت اپنے سامان کے ساتھ رفع حاجت کے لیے بیگ لیکر جائیں جسے انہیں واپس بیس کمیپ پر لیکر آنا ہوگا۔

نیپالی حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایورسٹ پر بڑھتی ہوئی گندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔کوہ پیمائوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رفع حاجت کے لیے بیس کیمپ سے بیگ خریدیں گے جو کہ ان کی واپسی پر چیک کیے جائیں گے، اس پابندی کا اطلاق ماونٹ لوتسے اور مانٹ ایوریسٹ دونوں پہاڑوں پر آنے والے کوہ پیماوں پر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل الاسکا کے ماونٹ دینالی میں اس فیصلے کا اطلاق کامیابی سے ہوچکا ہے جس کے بعد نیپالی حکام نے بھی اس کو اختیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال کوہ پیماوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایورسٹ پر بڑھتا ہوا انسانی فضلہ نیپالی حکام کے لییکافی پریشانی کا باعث تھا۔دیہی میونسپلٹی کی چیئرمین منگما شہرپا نے بتایا کہ ہمیں متعدد جانب سے شکایات آرہی تھیں کی انسانی فضلہ پہاڑ کے پتھروں پر واضح ہوتا ہے اور دوسرے لوگوں کو بیمار کر رہا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور ہمارے تشخص کو بھی خراب کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :