کاشتکارآلو کی موسم خزاں کی فصل کی برداشت شروع کردیں، محکمہ زراعت

پیر 12 فروری 2024 14:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ آلو کی موسم خزاں کی فصل کی برداشت شروع کردیں جبکہ آلو پاکستان کی ایک اہم ترین فصل ہے جس کو مکمل غذا بھی تصور کیاجاتاہے کیونکہ اس میں نشاستہ، وٹامن، معدنی نمکیات، لحمیات بھر پور مقدار میں پائی جاتی ہیں۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ترجمان نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ فصل کی برداشت سے 5سے 7 روز قبل آلو کی بیلیں کاٹ دینی چاہئیں تاکہ انہیں وائرس پھیلانے والے کیڑوں سے بچایاجاسکے اور اس کا چھلکا بھی سخت ہو جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آلو کی بیلیں کاٹنے کا سب سے اہم فائدہ یہ ہوتاہے کہ اس کی جلد سخت ہو جاتی ہے اور وہ کولڈ سٹوریج میں زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے کے باوجود گلنے سے محفوظ رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آلو کی برداشت صبح کے وقت کی جائے جب درجہ حرارت مقابلتاً کم ہو۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ درجہ حرارت میں آلو کے خراب ہونے کاامکان زیادہ ہوتاہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کاشتکار آلو کی برداشت اور اس کے ذخیرہ کیلئے حفاظتی ہدایات پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :