امریکی چرچ میں فائرنگ سے بچہ اورپولیس افسرزخمی

نامعلوم عورت نے چرچ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی،جوابی فائرنگ سے ہلاک

پیر 12 فروری 2024 17:50

امریکی چرچ میں فائرنگ سے بچہ اورپولیس افسرزخمی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے ایک پانچ سالہ بچہ اور ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔پولیس نے جوابی کارروائی میں حاتون حملہ آور کو ہلاک کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیوسٹن کے میگا چرچ میں فائرنگ کرنے والے عورت کو دو آف ڈیوٹی پولیس افسروں نے ہلاک کیا۔زخمی ہونے والے بچے کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

پولیس افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

ہیوسٹن کے پولیس چیف ٹرائے فِنر نے بتایا کہ نامعلوم عورت نے اتوار کو لیک وڈ چرچ پر حملہ کیا۔ لیک وڈ چرچ نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پورٹل ایکس پر ایک پوسٹ بھی اپ لوڈ کی ہے۔حملہ آور لمبی نالی کی رائفل لیے ایک بچے کے ساتھ چرچ میں داخل ہوئی اور فائرنگ شروع کردی۔ٹرائے فِنر نے کہا اگر یہ ثابت ہوجائے کہ کہ بچہ پولیس افسران کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے تو اِس کا الزام بھی حملہ آور عورت ہی پر آئے گا جس نے اس کی زندگی خطرے میں ڈالی۔حملے کے وقت چرچ میں کم لوگ تھے کیونکہ عبادت کے درمیان وقفہ دیا گیا تھا۔