ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو قید اور جرمانہ کی سزاء سنا دی

پیر 12 فروری 2024 18:27

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو قید اور جرمانہ کی سزاء سنا دی گئی۔ جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش اکرم کو 14 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء کی گئی۔

(جاری ہے)

انچارج سی آئی اے نصراللہ خان اے ایس آئی نے منشیات فروش اکرم کو 2150 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا منشیات فروش اکرم کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 1030/22 درج تھااس موقع پر ڈی پی اوعبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ بہتر انوسٹی گیشن،بہترانوسٹی گیشن پراسیکیوشن برانچ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چنیوٹ رانا اشعر سیہیل کی محنت کی بدولت منشیات فروشوں کوقرارواقعی سزائیں دلوائی جارہی ہیں،منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث،ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

\378