دھاندلی اور نتائج ردوبدل کے الزامات لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں ، چیف الیکشن کمشنر
جمعرات 15 فروری 2024 16:39
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن میں این اے 55 راولپنڈی کے نتائج سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان نے کیس کی سماعت کی، این اے 55 سے کامیاب امیدوار ابرار احمد کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، کامیاب قرار دیئے جانے والے امیدوار کے وکیل نے کہا کہ ’ریٹرننگ افسر این اے 55 کا حتمی نتیجہ جاری کرچکا ہے، الیکشن کمیشن درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرے، مزید تحقیقات کے لیے معاملہ الیکشن ٹریبونل کو بھجوایا جاسکتا ہے‘۔
اس موقع پر درخواست گزار بشارت راجہ کے وکیل نے کہا کہ این اے 55 سے بشارت راجہ جیت رہے تھے‘، اس کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تو فیصلے نہیں دینے، دھاندلی اور نتائج ردوبدل کے الزامات لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں‘، جس پروکیل بشارت راجہ نے کہا کہ ’ثبوت الیکشن کمیشن کے پاس ہیں، فارم 45 کھول کر دیکھ لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا‘، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے این اے 55 راولپنڈی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مزید قومی خبریں
-
احسن اقبال کا ہتک عزت کا دعویٰ منظور، عدالت کا مراد سعید کو 25 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
-
ساہیوال ، اداکارہ اورتین طالبات سمیت 4 لڑکیاں اغوا، نقدی اورزیورات بھی لوٹ لئے
-
حنیف عباسی کاسینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں پیشہ وربھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا حکم
-
پیشہ ورانہ مہارت کی اعلی مثال
-
بچے بچے کو پتہ ہے الیکشن میں ن لیگ بری طرح ہاری، دھاندلی سے جتوایا گیا، سعید غنی
-
خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں، مریم نواز
-
خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں: مریم نواز شریف
-
شہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت ،ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، میر سرفراز بگٹی
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کاسینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
ًچوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بریفنگ سیشن
-
مرتضیٰ وہاب نے 41 کروڑ روپے سے بنے ڈوئل کیرج وے منصوبے کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.