م*پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انگلش سٹڈیز کے زیر اہتمام پوسٹر مقابلوں کا انعقاد

اتوار 18 فروری 2024 17:50

Gلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2024ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انگلش سٹڈیز کے زیر اہتمام ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ انگلش کے اشتراک سے ’’ڈیجیٹل ہیومینیٹیز گریجویٹ پوسٹر نمائش‘‘ کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز اور ڈائریکٹر شعبہ انگلش سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عامرہ رضا، مختلف یونیورسٹیوں سے ماہرین تعلیماورطلباء نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ انگلش کے طلباء کی طرف سے 18 پوسٹرز کی نمائش کی گئی جس کی نگرانی پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر آمنہ عمر چیمہ نے کی۔ پی ایچ ڈی سکالرز نے نے میڈیکل ہیومینٹیز پر اپنے ڈیجیٹل ہیومینیٹیز پروجیکٹ کی نمائش کیاور ایم فل کے طلباء نے اپنے پوڈ کاسٹ کی نمائش کی جس کا عنوان ''شیکسپیئر اسکالرز آف کلر سے ملتا ہی''تھا۔ دیگر محققین نے نسائیت ، کوڈ شاعری، ڈیجیٹل اسٹوری ٹیلنگ،گیم سٹڈیزاور ڈیجیٹل ہیومینٹیز کے موضوعات کو آشکار کیا۔