پاکستانی کوہ پیما سعد منورنے امریکا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی پراذان دینے کا اعزازحاصل کرلیا

پیر 19 فروری 2024 22:26

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ایشیائ سے باہر دنیا کی بلند ترین پہاڑ ایکونکواگوا کی چوٹی پر اذان دینے اور پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہ پیما سعد منور نے اذان دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں انہیں مغربی امریکا کے ملک ارجنٹینا میں واقع دنیا کی بلند ترین پہاڑوں میں سے ایک ایکونکواگوا کی چوٹی پر اذان دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں اس اعزاز کو حاصل کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ، اللہ سبحان و تعالیٰ نے مجھے ایشیائ سے باہر دنیا کے بلند ترین مقام پر اذان دینے کا موقع دیا۔ اللہ اکبر اللہ اکبر. شیئر کی گئی سعد منور کی مذکورہ ویڈیو کو 30 ہزار بار دیکھا اور 4 ہزار سے زائد بار پسند کیا جا چکا ہے۔ ان کی وائرل ویڈیو پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز پر مبارکباد دی، انہیں خوب سراہا اور ان پر فخر کا اظہار بھی کیا ہے۔پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے امریکا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی پر اذان دینے کا اعزاز حاصل کرلیا

متعلقہ عنوان :