ا*نوشہرہ راہزنی چوریاں شہری ہزاروں روپے نقدی قیمتی اشیاء سے محروم

منگل 20 فروری 2024 20:40

\نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) نوشہرہ راہزنی چوریاں شہری ہزاروں روپے نقدی قیمتی اشیاء سے محروم ۔مانکی شریف میں طالبعلم نئے 125ہنڈا موٹرسائکل سے محروم ۔رسالپور میں چوروں نے اللہ کے گھرجامع مسجد محمد خان کورونہ سے سولرسسٹم اور بیٹرز چوری کرلی۔

(جاری ہے)

کھنڈر گاوں میں راہزنوں نے رسالپور سلطان گڑھی کے رہائشی شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی،قیمتی موبائل فون اور موٹرسائکل چھین لیا ۔

مراد گل کوہستانی کے مطابق پولیس تھانہ نوشہرہ کلاںمقدمہ درن نہیں کررہی ملزمان کی نشاندہی کردی گئی ہے۔طالبعلم عثمان ولد نواز محمد سکنہ مانکی شریف کے مطابق ان کا موٹرسائکل 125ہنڈا نمبرCB2-528آسلام اباد سنوکر کلب شوے آڈہ مانکی شریف کے سامنے کھڑا کیا سنوکر کلب سے نکلا تو موٹرسائکل غائب تھا۔تھانہ بدرشی میں عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درجکرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :