پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

جمعرات 22 فروری 2024 14:22

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2024ء) پنجاب میں خطرناک نمونیا مزید 5بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 653نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 168نئے کیسز سامنے آئے جبکہ لاہورمیں 24گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 415 جبکہ لاہور میں 65اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے سب سے بڑے صوبے میں رواں برس اب تک 30ہزار 973نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 6ہزار 788کیسز رپورٹ ہوئے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسم سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :