ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں قومی و بین الاقوامی شہرت کے حامل مقامی کھلاڑیوں کو اعزازی ممبرشپ دی جائیگی،محمد آصف چوہدری

ہفتہ 24 فروری 2024 18:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2024ء) ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں ان ڈور گیمز اور جسمانی ورزش کیلئے قومی و بین الاقوامی کی شہرت کے حامل مقامی کھلاڑیوں کو اعزازی ممبرشپ دی جائیگی تاکہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھ سکیں۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے اپنے دفتر میں ڈویژنل آفیسر چوہدری طارق نذیر سے ملاقات کے دوران بتائی۔

چیف انجینئر ایف ڈی اے مہرایوب گجر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دلاور خاں چدھڑ ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس میں فراہم کی جانیوالی ان ڈورکھیلوں و تفریحی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ سپورٹس کمپلیکس کا منصوبہ کھیلوں کے میدان میں ایک قابل قدر اضافہ ہے جس میں مرد و خواتین شائقین کے لئے عالمی معیار کے مطابق سوئمنگ پولز اور جمینزیم سمیت لان ٹینس، سکوائش،بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، سنوکر، کیرم، چیس اوردیگر ان ڈورگیمز شامل ہیں جبکہ 1450فٹ طویل خوبصورت جوگنگ ٹریک بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب کھیلوں کی سروسز سے مستفید ہونے کیلئے ممبر شپ کا آغاز کر دیاگیاہے جس میں شائقین کی دلچسپی حوصلہ افزاء ہے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے مختلف کھیلوں میں ایوارڈ یافتہ /کلر ہولڈرز کھلاڑیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :