چارسدہ ، سابق ایئر چیف مارشل حکیم اللہ درانی سپرد خاک

حکیم اللہ درانی 1988میں ملک کے پانچویں ایئر چیف مارشل بنے

ہفتہ 24 فروری 2024 20:40

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2024ء) سابق ایئر چیف مارشل حکیم اللہ خان درانی کو چارسدہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایئر چیف مارشل حکیم اللہ خان درانی کو آبائی گائوں شیح کلے چارسدہ میں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں اعلی سرکاری حکام سمیت دیگر افراد نے شرکت کی جبکہ پی اے ایف کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔حکیم اللہ خان درانی 1935 میں چارسدہ شیخ کلے میں پیدا ہوئے تھے۔1956میں ائیر فورس جوائن کی اور 1957میں پائلٹ آفیسر بن گئے اور 1988میں ملک کے پانچویں ایئر چیف مارشل بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 1991میں ملازمت سے ریٹائر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :