واجبات کی عدم ادائیگی، لیسکو نے ریلوے ہیڈکوارٹر کی بجلی کاٹ دی

پیر 26 فروری 2024 15:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ریلوے ہیڈکوارٹر کی بجلی کاٹ دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریلویز کی جانب سے لیسکو کو 75ملین روپے کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔جس پر لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر، ورکشاپس، لاہور ڈویژن دفاتر، میو گارڈن کلب کی بجلی منقطع کی گئی۔ریلوے ہیڈکوارٹر کے آپریشنل افسران کے دفاتر کو جنریٹر چلا کر بیک اپ دے دیا گیا۔