پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکار اعجاز درانی کی تیسری برسی یکم مارچ جمعہ کو منائی جائے گی

بدھ 28 فروری 2024 20:55

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی کی تیسری برسی یکم مارچ جمعہ کو منائی جائے گی اعجاز درانی نے معروف پنجابی فلم ہیر رانجھامیں رانجھا کا کردار ادا کیا تھا۔اعجاز درانی جلال پور جٹاں کے نواحی گاؤں میں 1935ء میں پیدا ہوئے۔ ہدایت کار منشی دل کی فلم ’حمیدہ‘ میں وہ بہ طور ساتھی اداکار متعارف ہوئے۔

(جاری ہے)

فلم ساز داؤد چاند کی اردو فلم مرزا صاحباںمیں بھی وہ سائیڈ ہیرو تھے۔ 1957 ء کو ریلیز ہونے والی فلم بڑا آدمی بطور ہیرو ان کی پہلی فلم تھی،جسے ہمایوں مرزا نے ڈائریکٹ کیا۔ اعجاز درانی نہایت کام یاب ڈسٹری بیوٹر اور نہایت منتظم منصوبہ بندی کے ساتھ فلم سازی کے فن میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ثابت ہوئے’دوستی، ہیر رانجھا، شعلے جیسی باکس آفس پر تہلکہ مچا دینے والی فلمیں بحیثیت فلم ساز ان کے کریڈٹ پر ہیں۔وہ یکم مارچ2021ء کو 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

متعلقہ عنوان :