ریٹس کلرک و آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ،نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا

جمعرات 29 فروری 2024 11:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) ریٹس کلرک و آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ سید مشرف عباس نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب ورسد کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو بولی کے عمل کی کڑی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :