قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار شاہد آفریدی کی44ویں سالگرہ ( کل) منائی جائے گی

جمعرات 29 فروری 2024 22:00

قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار شاہد آفریدی کی44ویں سالگرہ ( کل) منائی جائے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 فروری2024ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار شاہد آفریدی کی44ویں سالگرہ ( کل)یکم مارچ کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں شاہد آفریدی کے مداحوں اور کرکٹ شائقین کی جانب سے سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس میں کیک کاٹے جائیں گے اور شاہد آفریدی کی درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ئ کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔شاہد آفریدی نے آل رائونڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں وہ اب تک کرکٹ کے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں شمولیت کی ہیٹرک کرچکے ہیں۔