عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس اور اہم ترین بنیادی عقیدہ

جمعہ 1 مارچ 2024 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ، مولانا عبدالعزیز، مولانا ظہیراحمد قمر ، مولانا زبیرجمیل ، قاری محمداقبال،مولانا عابد حنیف نے خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس اور اہم ترین بنیادی عقیدہ ہے۔ دین اسلام کی پوری عمارت اس عقیدے پر کھڑی ہے یہ ایک حساس عقیدہ ہے اس میں شک وشبہات کا ذرا سا بھی رخنہ پیدا ہوجائے تو مسلمان نہ صرف اپنی متاع ایمان کھو بیٹھتا ہے بلکہ وہ امت محمدیہ سے بھی خارج ہوجاتا ہے۔

نبی مکرم، رسول معظم رحمت عالم ﷺکو صادق و مصدق سمجھنا اور آپ کی نبوت و رسالت کو آخری تسلیم کرنا، ایمان، ہدایت، ابدی کامیابی اور نجات کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

آپ ﷺ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہے اور اس سے انکار کفر و ارتدادہے جس سے کوئی تاویل نہیں بچا سکتی۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے لیکر آج تک تمام امت مسلمہ کا اس پر اجماع ہے۔

اس عقیدے کا دفاع پورے دین اسلام کا دفاع ہے جس کیلئے عاشقان مصطفی نے لازوال قربانیاں دیں۔ اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ حضوراکرم ﷺ کی حیات مبارکہ کے آخری دور سے لیکر آج تک نبوت کے کذاب دعوے دار اپنی منحوس صورتوں کے ساتھ دنیا کے مختلف خطوں میں اور مختلف اوقات میں نمودار ہوتے رہے مگر عقیدہ ختم نبوت کے پہرے دار علمائے حق اور عاشقان مصطفی ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے اور جھوٹے کذابوں کا ہر دور میں مجاہدین ختم نبوت نے نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :