لواری ٹنل ، کالام اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری - یاک فوج کی جانب برف میں پھنسے مسافروں کا ریسکیو مشن جاری

جمعہ 1 مارچ 2024 22:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) لواری ٹنل ، کالام اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری - یاک فوج کی جانب برف میں پھنسے مسافروں کا ریسکیو مشن جاری،قریبی آرمی کیمپس سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بند سڑکوں کو فعال کیا جا رہا ہے،شدید برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہو گئیںپاک فوج نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور بھاری مشینری کی تعیناتی سے تمام سڑکوں سے برف ہٹاء جا رہی ہے برف میں پھنسے مسافروں کو قریبی آرمی کیمپس سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات مہیا کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

لواری ٹنل اور مالم جبہ میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کام جاری ہے۔ اور آمدورفت کو بحال کیا جا رہا ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے گذشتہ رات سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے متاثرہ تمام سڑکوں پر آمدورفت کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :