لیسکو نے 11افسران کو گریڈ 19 میں ٹائم سکیل اپ گریڈ کر دیا

ہفتہ 2 مارچ 2024 15:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو )نے 11افسران کو گریڈ19 میں ٹائم سکیل اپ گریڈیشن دیدی گئی، لیسکو ترجمان کے مطابق مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے11 افسران کوگریڈ18 سے 19 میں ٹائم سکیل اپ گریڈ کردیا ہے،چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے تمام اپ گریڈ ہونے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیسکو اپنے افسران کی بہتری اور ترقی کے لئے کوشاں ہے،چیف ایگزیکٹو نے اس ضمن میں ایچ آر ڈائریکٹوریٹ کی محنت اور کاوشوں کو سراہااوراپ گریڈ ہونے والے افسران کو کمپنی کے لئے مزید محنت اور کام کے معیار کوبہتر کرنے کی تاکید کی، ترجما ن کے مطابق اپ گریڈ ہونے والے افسران میں ڈپٹی منیجر ایس ایس اینڈ ٹی نارتھ ڈویژن محمد اشفاق ملک،ڈپٹی منیجر سٹریٹ لائٹ ڈویژن حماد حسن شاہ،ڈپٹی منیجرآپریشن سول لائن ڈویژن عبدالخلیل،ڈپٹی منیجر ڈپٹی منیجر پی اینڈ ڈی سعدیہ عنایت، ڈپٹی منیجرپی اینڈ ڈی محمد عمران ظفر اعوان،ڈپٹی منیجر(ایم آئی)ٹی اینڈ جی سید غلام مصطفی،ڈپٹی منیجرپی اینڈ آئی ڈویژن اسد اللہ بٹ،ڈپٹی منیجر ایم ایم محمد آصف خان، ڈپٹی منیجر(سی ایم)آفس آف ڈی جی میراڈ کامران مسعود خان،ڈپٹی منیجر آپریشن گلبرگ عامر اکرام اورڈپٹی منیجر ٹیکنیکل ننکانہ محمد شاہد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :