قومی وطن پارٹی کی مرکزی کابینہ و سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 4مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا

ہفتہ 2 مارچ 2024 16:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کی مرکزی کابینہ و سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 4مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے قومی وطن پارٹی کی مرکزی کابینہ و سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سوموار 4 مارچ دن گیارہ بجے اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ تمام مرکزی عہدیداران و ممبران سی ای سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اجلاس میں اپنی بروقت شرکت کویقینی بنائیں۔