قومی وطن پارٹی کی مرکزی کابینہ و سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

اتوار 3 مارچ 2024 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کی مرکزی کابینہ و سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل(پیر کو)اسلام آباد میں ہوگا۔قومی وطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد نواز خان جدون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدخان شیرپاؤ نے قومی وطن پارٹی کی مرکزی کابینہ و سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سوموار 4 مارچ دن گیارہ بجے اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام مرکزی عہدیداران و ممبران سی ای سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اجلاس میں اپنی بروقت شرکت کویقینی بنائیں۔ اجلاس کےلئے سیکرٹری جنرل احمد نواز خان جدون نے سی ای سی ممبران کو بذریعہ دعوت نامہ مطلع کیا ہے ۔ اجلاس میں تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مشاورت اور ملاقاتوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تمام امور کے جائزے کے بعد اپنی حکمت عملی وضع کرے گی۔ سی ای سی اجلاس میں قومی وطن پارٹی آئندہ کی حکمت عملی بھی مرتب کرے گی۔