سابق صدرسارک چیمبر افتخار علی ملک کی محمدشہباز شریف کو دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 3 مارچ 2024 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2024ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے محمد شہباز شریف کو دوسری باروزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ان کی مدبرانہ قیادت اور ملک کے مستقبل کے لیے ان کے واضح ویژن پر عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اتوار کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت شہباز شریف ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں، میں ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں اور تہہ دل سے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو بالخصوص اقتصادی میدان میں متعدد چیلنجز درپیش اور مجھے پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بھرپور تجربے، لگن اور خدمت کے ساتھ ان مسائل سے ملک کو نکالیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا موثر طرز حکمرانی کا ٹریک ریکارڈ اس بات کا گواہ ہے کہ وہ تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدمی سے معاشرے کے تمام طبقات کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ ان کا ویژن اور دانشمندانہ اقتصادی پالیسیاں ملک کو موجودہ معاشی دلدل سے نکالنے میں معاون ثابت ہوں گی۔افتخار علی ملک نے مزید کہا کہ رواداری اور تعاون کے ماحول کو فروغ دے کر ہم ایک ایسی لچکدار معیشت کی بنیاد رکھ سکتے ہیں جو مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہو اور مستقبل میں پیدا ہونے والے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکے۔\378

متعلقہ عنوان :