ڈائریکٹرروٹری انٹرنیشنل کا ڈائریکٹرروٹری فیض قدوائی کے ہمراہ المصطفیٰ مائی ہوم کا دورہ

ڈریوکیسلرنے مائی ہوم کے مختلف شعبے دیکھے بچوں کی رہائش گا ہ، کیچن اوراسکول کادورہ کیا معیارکی تعریف کی

اتوار 3 مارچ 2024 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) ڈائریکٹرروٹری انٹرنیشنل ڈریوکیسلرنے ڈائریکٹرروٹری فیض قدوائی کے ہمراہ المصطفیٰ مائی ہوم (یتیم خانہ)کا دورہ کیا سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب اورمائی ہوم میں زیر تعلیم شہزادوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر المصطفیٰ کے سیکریٹری جنرل احمدرضا طیب،معین خان،آصف اقبال اورخرم قاسمی بھی موجودتھے ۔

ڈائریکٹرروٹری انٹرنیشنل ڈریوکیسلرنے مائی ہوم کے مختلف شعبے دیکھے بچوں کی رہائش گا ہ، کیچن اوراسکول کادورہ کیا معیارکی تعریف کی ۔انہوںنے اپنی اہلیہ کے ہمراہ خدیجہ گرلزکالج اوریتیم بچیوں کیلئے زیر تعمیر مائی ہوم گرلزکا بھی دورہ کیا۔حاجی حنیف طیب نے انہیںبتایا کہ اس وقت تین سوکے قریب یتیم بچے اس ادارے میں رہائش پذیر اورزیرتعلیم ہیں ان کے ساتھ علاقے کے بچوں کو ملاکر ایک ہزاربچے یہاں تعلیم حاصل کررہے ہیں وقت کی ضرورت کے پیش نظر ان اداروں کی توسیع کاکام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

معززمہمان نے کہاکہ اس پس ماندہ اورغریب آبادی والے علاقہ میں اتنے شانداراورمعیاری اداروں کاقیام ایک حیرت انگیزکارنامہ ہے جس پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی پوری ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے ۔ڈائریکٹرروٹری فیض قدوائی نے المصطفیٰ کی تعلیم وصحت کے شعبوں میں کارکردگی کولائق تحسین قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ روٹری انشاء اللہ خدمت کے ہرشعبہ میں المصطفیٰ سے بھرپورتعاون کرے گی ۔المصطفیٰ کے جنرل سیکریٹری احمدرضا طیب اورمعین خان نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا ۔

متعلقہ عنوان :