ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.5 فیصد کی معمولی کمی، فروری میں 19.5 فیصدکااضافہ

پیر 4 مارچ 2024 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.5 فیصدکی معمولی کمی جبکہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر19.5 فیصدکااضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی 2023 تا فروری 2024) کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو11.16 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.5 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 11.22 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.41 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 19.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.18 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر3.4 فیصدکی کمی ہوئی، جنوری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.46 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :