سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسرسمیت دیگرکیخلاف اشتہاریوں کوپناہ دینے کے کیس کی سماعت ملتوی

منگل 5 مارچ 2024 15:24

سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسرسمیت دیگرکیخلاف اشتہاریوں کوپناہ دینے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتہاریوں کو پناہ دینے ، پولیس حراست سے بھاگنے کے الزام میں درج مقدمے میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 14مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دیگر شریک ملزمان کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ منگل کو سماعت پر عدالتی حکم پر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر دیگر شریک ملزمان کو طلب کرلیا۔