علی اصغر خان اور سردار رجب علی عباسی کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شارخ علی خان سے ملاقات

بدھ 6 مارچ 2024 15:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان اور رکن صوبائی اسمبلی سردار رجب علی عباسی نے ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی خان سے ملاقات کر کے انہیں گلیات میں سیاحوں کی سہولت کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت نتھیاگلی سے ٹھنڈیانی ٹریک پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گلیات میں رکے گئے تمام پراجیکٹس کو جلد شروع کیا جائے، نئے سیاحتی مقامات پر کام کیا جائے۔ملاقات میں بیرن گلی، پھلکوٹ اور کٹلی سمیت ہرنو سے براستہ کھٹوال ٹھنڈیانی روڈ، یونین کونسل پھلہ میں سیاحتی ٹریک اور نئے گرائونڈ پر بھی بات ہوئی تاکہ مقامی افراد کو روزگار مہیا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلیات کے مقامی لوگوں کو درپیش مسائل جن میں سڑکیں، پانی اور گھروں میں جلانے کیلئے ایندھن ہے، سے متعلق کام کیا جائے جس پر ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے مکمل یقین دہانی کروائی اور جلد از جلد منصوبوں پر کام شروع کرنے کا عندیہ دیا۔