سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور رزق ٹرسٹ کے مابین باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
جمعرات 7 مارچ 2024 23:01
(جاری ہے)
اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور نے باہمی مفاہمت کی یادداشت کو بھوک و افلاس کے مسائل کو حل کرانے کے لئے اہم اور بڑا اقدام قرار دیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ باہمی اشتراک و تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ ضرور مند لوگوں کی امداد و مدد کی جاسکے بالخصوص رمضان کے مقدس مہینے میں غریب و مستحق لوگوں کے لئے خوراک وکھانے کا خصوصی اہتمام ہو۔
سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی ہے کہ معاہدہ کے تحت سرحد چیمبر ہر قسم مالی اور دیگر وسائل کوبروئے کر لائے گا تاکہ رمضان میں غریب لوگوں کے لئے خصوصی دسترخوان کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی مفاہمت کی یادداشت کے مطابق دونوں ادارے مل کر ایک جامعہ ایکشن پلان مرتب کریں گے جس میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ قبل ازیں رزق ٹرسٹ کے شریک بانی اوروائس پریذیڈنٹ حذیفہ احمد نے اس موقع پر اپنے ادارے کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی طور پر شرکاء کوآگاہ کیا اورکہا کہ اس MOU کے تحت بھوک ،ْ افلاس ارو غربت کے اہم مسائل کے حل کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔ رزق ٹرسٹ کے حذیفہ احمد نے حکومتی متعلقہ اداروں ،ْ بزنس کمیونٹی اور خیراتی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون کے ذریعے غربت و افلاس سے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور کو یقین دلایا کہ ان کا ادارہ سرحد چیمبر کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور مشترکہ لائحہ عمل اور پلان تشکیل دے کر مشترکہ طور پر بھوک و افلاس اور غربت سے جڑے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 75ہزار 429پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.