وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا اسلا م آباد ایئر پورٹ کا دورہ

جمعرات 7 مارچ 2024 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اسلا م آباد ایئر پورٹ کے خلاف کثیر تعداد میں بدانتظامی کی شکا یات کا نو ٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈ وائزر کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کے افسروں پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم گزشتہ روز اسلا م آباد ایئر پورٹ بھیجی جس نے دورہ کے دوران مسافروں سے ملاقات کرکے ان کی شکایات سنیں، ایئرپورٹ انتظامیہ کو ان کے ازالہ کے لئے مو قع پر ہی ہدایات جا ری کیں اور بعض مسا فروں کے مسا ئل حل کرا ئے۔

وفاقی محتسب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹیم نے اپنے دورے کی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر دی ۔ وفاقی محتسب نے یکجا سہو لتی ڈیسک پر موجود تمام اداروں کو مز ید فعال بنانے کی ہدا یت کی۔ ٹیم نے ائر پورٹ پر نیشنل وانٹرنیشنل لا ؤ نجز، لگیج ایریا ، سی آئی پی لاؤنج،امیگریشن اور دیگر ایجنسیوں کے کاؤنٹرز سمیت تمام شعبہ جات کا دورہ کرکے مسا ئل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

بیرون ملک جا نے والے مسافروں کی زیا دہ تر شکا یات کاتعلق امیگریشن میں تاخیر، ایف آ ئی اے، اے ایس ایف اور کسٹمز کے عملے کی طرف سے نا جا ئز تنگ کئے جانے اور عدم تو جہی کے با رے میں تھیں جب کہ باہر سے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی شکا یات میں سامان کا دیر سے ملنا یا سامان کی گمشد گی کی شکا یات بھی شامل تھیں۔ ٹیم نے قبل ازیں اسلا م آ باد ائر پورٹ کے دورہ پر بھیجی گئی ٹیموں کی سفارشات پر عملد رآمد کا جا ئزہ بھی لیا۔

ٹیم نے گزشتہ دورہ کے دوران ایف آ ئی اے، اے این ایف،اے ایس ایف اور کسٹمز کے یکجاسر چ ڈیسکوں پر سی سی ٹی وی کیمر ے لگا نے اور تمام کاؤنٹرز پرمسا فروں کی آگاہی کے لئے اردو اور انگریزی میں بل بو رڈز لگانے اور عوامی آ گا ہی کے لئے انہیں ٹی وی سکر ین پر بھی مسلسل دکھانے کی ہدا یات دی تھیں۔ ٹیم کو بتا یا گیا کہ ائرپورٹ انتظا میہ نے ان ہدا یات پر عملد رآمد کر دیا ہے۔

ٹیم نے ایئرپورٹ پر ویزہ پروٹیکشن سٹیمپ کی سہولت نہ ہو نے کا نو ٹس بھی لیا۔ ٹیم نے وفاقی محتسب کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہو لت کے لئے قا ئم کئے گئے”یکجاسہولتی ڈیسک“ کا بھی معا ئنہ کیا اور وہاں موجود 12 وفاقی ایجنسیوں کے ذمہ داران سے شکایات کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے علاوہ شکایات رجسٹر چیک کئے۔ وفاقی محتسب کی ٹیم کو یہ شکا یت بھی ملی کہ ائر پورٹ پر تعینات بعض اداروں کے اہلکار مسا فروں سے نا جا ئز رقم کا مطالبہ کر تے ہیں۔

ٹیم نے ایسے اہلکا روں کے خلاف انکوا ئر ی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدا یت جا ری کی۔ٹیم نے تمام متعلقہ ایجنسیوں کے مقامی سر برا ہان کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران ائر پورٹ پر آنے والے مسافروں بالخصو ص بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات دینے کے علا وہ ائر پورٹ پر مو جود سر کا ری ایجنسیوں کے مسا ئل بھی سنے اور ائر پورٹ انتظا میہ کو کسٹم ڈیو ٹی پر ما مور اسٹاف کو مزید دو کمر ے الاٹ کر نے کی ہدا یت کی۔

متعلقہ عنوان :