نیشنل اوپن چمپئن شپ ،ایف جی پولو نے ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کو ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 7 مارچ 2024 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) نیشنل اوپن چمپئن شپکے ا سیمی فائنل میں ایف جی پولو نے ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کو 9-8 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راول لیپ لا سیٹ نے شاندار کھیل پیش کیا اور ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کے خلاف اپنی ٹیم کو 9-8 سے جتوا دیا۔

(جاری ہے)

راول نے 6 خوبصورت گول کیے۔ پانچواں چکر جب شروع ہوا تو ایف جی کی ٹیم چار گول کے خسارے میں تھی پانچویں چکر میں پانچ گول کرکے میچ جیتا۔راول کے علاوہ دیگر میں میاں عباس مختار نے دو، اور راجہ میکائل سمیع نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے پانچ، صوفی محمد ہارون نے تین خوبصورت فیلڈ گول سکور کیے۔

متعلقہ عنوان :