پشاورمیں طلبہ کی بنائی ہوئی خطاطی وپینٹنگ کی نمائش منعقد

جمعہ 8 مارچ 2024 12:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) ضلعی انتظامیہ مردان کے زیر اہتمام یواین ایچ سی آرکے تعاون سے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پختونخوا کالج آف آرٹس میں طلبہ کی بنائی ہوئی خطاطی اور پینٹنگ کی نمائش منعقد ہوئی ۔نمائش میں بڑی تعداد میں طلبہ کے بنائے گئے فن پارے رکھے گئے تھے۔

(جاری ہے)

طلبہ نے اسمائے حسنیٰ،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک نام ،قرآنی آیات اورقومی ثقافت کو اپنی خطاطی اور پینٹنگ کا موضوع بنایا ۔

طلبہ کی بڑی تعداد نے نمائش میں حصہ لیا ۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان جنید خالد نے مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا نوجوان مصوروں کی صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی اور نئے فن پارے دیکھنے کو ملیں گے۔نمائش کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :