خواتین ہمارے معاشرے کا ممتاز طبقہ ہیں جو ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں، طیبہ اعظم خان

ہفتہ 9 مارچ 2024 18:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طیبہ اعظم خان نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کا ممتاز طبقہ ہیں جو ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔انہوں نے یہ بات زرعی یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی این جی اوز میری سٹوپس سوسائٹی اور ایف پی اے پی کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی کے سفر میں ساتھ لیکر چلنا ہو گا اور یکساں طور پرخواتین کو تعلیم و ترقی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب میں بھی خواتین کو ماں، بہن، بیٹی ہر لحاظ سے اعلیٰ مقام سے نوازا گیا ہے اسلئے طالبات اور خواتین ہر طرح سے اپنی اور اپنی فیملی کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے ملکی معاشی، اقتصادی و اخلاقی ترقی میں اپنے کردار کی ادائیگی یقینی بنائیں۔انہوں نے بہبود آبادی پروگرام میں خواتین کی رہنمائی کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کو وسائل کے مطابق رکھ کر ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔سیمینار سے دیگر شرکاء نے بھی اظہار خیال کیا ۔ اس موقع پر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :