جیکب آباد میں مسلح افراددوموٹر سائیکلیں چھین کر فرارہوگئے

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) جیکب آباد میں مسلح افراددوموٹر سائیکلیں چھین کر فرار ، مسجد سے بیٹری چارجر، اسکول سے برما اور دوکان میں نقب لگا کر لاکھو ںکی مالیت کا سامان چوری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آبادتھانے کی حدود درگاہ میہر شاہ کے قریب تین مسلح افراد وریام، حبیب اللہ اور قربان بروہی سے دوسی ڈی وموٹر سائیکلیںاور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے ، جبکہ گڑھی خیرو کے قصبہ صالح جمالی میں جامع مسجد کے تالے توڑ کر پچاس ہزار مالیت کی بیٹری چارجراور قصبہ لعل بخش بھگیو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول سے پانی کا برما چوری کرلیا گیا علاوہ ازیں مبارکپور کے قصبہ قبول محمد کھوسو میں انور کھوسوکی دوکان میں نقب لگا کر چور دو موبائل فون ، دو سولر پلیٹ اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے جیکب آباد میں جرائم میں خوفناک حدتک اضافہ ہو گیا ہے پولیس جرائم کی روک تھام اور قیام امن میں ناکام ہے۔