وزارت توانائی کی ہدایت پر گیپکو میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں سحر،افطاروتراویح کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی ،سی ای گیپکو

اتوار 10 مارچ 2024 20:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2024ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی(گیپکو)کے چیف ایگزیکٹوانجینئرمحمد ایوب نے کہا ہے کہ وزارت توانائی(پاورڈویژن)کی ہدایت پر گیپکو میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں سحر،افطاروتراویح کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جائے گی اوراس دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس دوران مجھ سمیت ودیگر سینئر افسران گیپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم خصوصی کنٹرول روم میں موجود ہوں گے اوراپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی کے ترسیلی نظام کی بھرپور نگرانی کریں گے ، تمام ایس ڈی اوز اپنے متعلقہ گرڈ اسٹیشنوں اور ایکسیئنز و ایس ایز اپنے دفاتر میں بذریعہ زوم رابطہ میں ہوں گے تاکہ کسی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بجلی کی فی ا لفور فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنانے کے لئے ریجن بھر میں ڈویژن ، سب ڈویژن اور سرکل کی سطح پر 158ہنگامی مراکز بھی قائم کے گئے ہیں اور یہ مراکز 3شفٹوں میں 24گھنٹے فوری سروس فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین بجلی سے متعلقہ شکایات گیپکو کے ہیلپ لائن نمبر118یا بجلی کے بلوں پر موجود ٹیلی فون/موبائل نمبروں پر کال، ایس ایم ایس اور وٹس ایپ وغیرہ کے ذریعہ درج کروائیں، شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں سرکل کی سطح پر ایس ای سٹی سر کل فون نمبر055-9200597 موبائل نم03183991952،ایس ای کینٹ سرکل فون نمبر0554446688،موبائل نمبر03183991980، ایس ای گجرات سرکل فون نمبر05309260290 موبائل نمبر 03183991091،ایس ای سیالکوٹ سرکل فون نمبر0529330693موبائل نمبر03183992050،ایس ای نارووال سرکل کے فون نمبر0542410060موبائل نمبر03183992080 اور ایس ای منڈی بہاوالدین سرکل کے فون نمبر0546504920اور موبائل نمبر03183991058 یاگیپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم خصوصی کنٹرول روم کے فون نمبروں 0559200516,055-0559200504 -0559200592 اور موبائل فون نمبروں03183991949 اور 03183991950پربھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل گیپکو نے اپنے سسٹم اور لائنوں کی اپ گریڈیشن اور درستگی کے متعدد منصوبے مکمل کیے ہیں جبکہ تمام سب ڈویژنو ں میں اضافی ٹرانسفر ز اور ٹرالیاں بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ کسی ممکنہ خرابی کی صورت میں بجلی کی فوری درستگی ممکن بنائی جائے اور روزہ داروں کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرناپڑے۔تمام صارفین سے التماس ہے کہ بجلی کی مسلسل فراہمی کے لئے اپنے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے اور بجلی چوری روکنے میں گیپکو کا ساتھ دیں۔\378