بابڑہ بازار میں گیس لیکیج دھماکہ،دو بچے جھلس کر جاں بحق،خاتون زخمی

منگل 12 مارچ 2024 16:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) راولپنڈی کے علاقے بابڑہ بازار میں گیس لیکج سے دھماکہ اور آتشزدگی سے دو بچے جھلس کر جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122ترجمان کے مطابق فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دی گئی جنہوں نے آگ پر قابو پانے کے لئے فوری آپریشن کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے آگ لگنے کی وجہ دو بچے جھلس کر جاں بحق اور ایک عورت زخمی ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔