لیسکو کی نادہندگان سے ریکوری مہم کو174 روز مکمل

مہم کے 174ویں روز 379نا دہندگان سے 6.90 ملین روپے سے زائد کی وصولی

منگل 12 مارچ 2024 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی نادہندگان سے ریکوری مہم کو174 روز مکمل ہو گئے ، مہم کے 174ویں روز 379نا دہندگان سے 6.90 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل فیضان بٹ کی زیر نگرانی 69 نادہندگان سے 1.49 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 44 نادہندگان سے 1.74 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی37 نادہندگان سے 0.78 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی 20ڈیفالٹرز سے 0.30 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی 23 نادہندگان سے 0.57 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 24 نادہندگان سی0.41 ملین کی ریکوری کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی68 نادہندگان سے 0.46 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئرقصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی94 نادہندگان سے 1.15 ملین کی ریکوری کی گئی۔ترجمان لیسکو کے مطابق 174روز سے جاری مہم کے دوران90705 ڈیفالٹرز سے 2ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔نادرن سرکل میں 13035 نادہندگان سے 385.76 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 11522 نادہندگان سے 629.21 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 10213 نا دہندگان سی353.35 ملین اور ساتھ سرکل میں 5317 نا دہندگان سے 150.85 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 7993 نادہندگان سی217.24 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10782نادہندگان سی396.35 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 14554 نادہندگان سے 170.53 ملین جبکہ قصور سرکل میں 17289نا دہندگان سے 366.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :