Live Updates

ملتان سٹیڈیم قلعہ کہنہ پرمضان بازار فعال

بدھ 13 مارچ 2024 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ملتان سٹیڈیم قلعہ کہنہ میں رمضان بازار فعال کرتے ہوئے 40 سٹالز ، بچوں کیلئے جھولوں، خواتین کیلئے ملبوسات جیولری کا خصوصی انتظام کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کمشنرملتان مریم خان نے ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا۔کمشنرملتان مریم خان نے کہاکہ کشادگی، بہتر پارکنگ اور عوام کی سہولت کیلئے سٹیڈیم میں رمضان بازار لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے آخری عشرے میں مہندی، چوڑیوں کے خصوصی سٹالز لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنررضوان قدیر نے کہا کہ رمضان بازار میں فئیر پرائس شاپ فعال ہیں جہاں 13 فوڈ آئٹمز پر 25 فیصد سبسڈی دی گئی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات