ایلون مسک کے ڈیڑھ ارب ڈالر بٹ کوائن کی شکل میں کہاں رکھے ہیں، راز کھل گیا
رواں مہینے بٹ کوائن کی قیمت نئی تاریخی حد کو چھوگئی، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کو بڑا منافع
بدھ 13 مارچ 2024 17:21
(جاری ہے)
اسپیس ایکس کے 8300 بٹ کوائن 28 پتوں میں محفوظ کیے گئے ہیں۔حال ہی میں بٹ کوائن کی مالیت 72 ہزار ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے جس کمی بدولت ایلون مسک کے بٹ کوائن والیٹس کی مجموعی مالیت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔
بٹ کوئن کی قدر میں ریکارڈ اضافے سے ایلون مسک کے دونوں اداروں کو بہت زیادہ منافع ہوا ہے۔اسپیس ایکس کو ہونے والا منافع 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ٹیسلا کو 50 کروڑ ڈالر کا منافع ہوا ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے دیگر آپریشنز سے ہونے والا منافع اِس سے کہیں زیادہ ہے تاہم دیگر سرمایہ کاری کے مقابلے میں ایلون مسک کے لیے یہ سرمایہ کاری زیادہ منافع بخش رہی ہے۔ٹیسلا نے فروری 2021 میں بٹ کوائن خریدنا شروع کیا۔ تب ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ صرف ایک ماہ میں بٹ کوائن نے ریکارڈ بلندی پر جاپہنچا۔ٹیسلا نے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری پر غیر معمولی منافع کمانے کے بعد اسے بے وقت فروخت کیا۔ جون 2022 میں ٹیسلا نے 30 ہزار بٹ کوائن فروخت کردیے۔ تب کمپنی کو کیش کی ضرورت تھی اور ایلون مسک یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ بڑے سودوں کی ادائیگی میں بٹ کوائن خاصا اہم ہے۔ تب بٹ کوائن 25 ہزار ڈالر کا تھا۔مارچ 2021 میں جب بٹ کوائن 60 ہزار ڈالر کا ہوا تب ٹیسلا نے 10 فیصد ہولڈنگز بیچ دیں۔ تب 4320 بٹ کوائنز کی فروخت سے 25 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔ایلون مسک کرپٹوکرنسی پر غیر معمولی بھروسا رکھنے والوں میں سے ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی تیاری میں کوئلے کی مائننگ بھی شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں ماحول کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہے ہیں۔بٹ کوائن پروف آف ورک ہے یعنی یہ نیٹ ورک میں حصہ لینے والوں کسی بھی سودے کے بھگتان کے لیے کمپیوٹنگ پاور استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ایلون مسک نے بٹ کوائن کو اپنے سودوں میں بھگتان کے لیے استعمال کیا ہو یا نہ کیا ہو، سرمایہ کاری کی صورت میں یہ ان کے لیے سودمند ہی ثابت ہوا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.