سرگودھا، گھریلو حالات سے دالبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی

جمعہ 15 مارچ 2024 12:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) گھریلو حالات سے دالبرداشتہ 25 سالہ شادی شدہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی جس کی شہیتر سے جھولتی نعش کو پولیس نے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا ریجن کے علاقہ پائی خیل میں گھریلو حالات سے دالبرداشتہ 25 سالہ شادی شدہ نوجوان مانی خان نے گلے میں پھندا ڈال کر رات کے کسی پہر خود کشی کر لی جس کے گھر کا صبح دروازہ نہ کھلنے پر دروازہ توڑا گیا تو اس کی چھت کے شہتیر سے لٹکتی نعش برآمد برآمد ہوئی جس کو پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور مصروف تفتیش ہے۔