آسٹریلیا کے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ریڈ بال فارمیٹ سے ریٹائر منٹ مجھے خود کو مضبوط رہنے کا موقع دے گی، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 مارچ 2024 14:46

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اب شیفلڈ شیلڈ ٹرافی کا فائنل میتھیو ویڈ کے فرسٹ کلاس کریئر کا آخری میچ ہوگا تاہم، ابھی میتھیو ویڈ وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور امریکا و ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل ہونے کیلئے پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

میتھیو ویڈ کے مطابق میں وائٹ بال کرکٹ خصوصی طور پر بی بی ایل میں زبردست فام دکھانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریڈ بال فارمیٹ سے ریٹائر منٹ مجھے خود کو مضبوط رہنے کا موقع دے گی۔واضح رہے کہ میتھیو ویڈ نے 2012 سے 2021 تک 36 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

متعلقہ عنوان :