آفتاب خان شیرپاؤ کا میرعلی شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت ، فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

ہفتہ 16 مارچ 2024 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے میرعلی شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت ہو ئے حملے میں فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے انتہائی قابل مذمت ہیں جن میں سیکورٹی فورسز کے 2 افسران اور 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہادتوں اور زخمیوں کا سن کر دلی دکھ ہوا اور میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔