لله* فیصل آباد،ٹریفک سمیت مختلف حادثات میں ایک شادی خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے

اتوار 17 مارچ 2024 16:50

g فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) ٹریفک سمیت مختلف حادثات میں ایک شادی خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے آن لائن کے مطابقسمندری کے نواحی گائوں 389گ ب کے ایک گھر کے کمرے میں اچانک آگ لگنے کے باعث شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر بری طرح جھلس کر زندگی کی بازی ہارگئی۔ جاں بحق ہونے والی 20سالہ صوفیہ زوجہ انور کے لواحقین کے مطابق کمرے میں اچانک آگ لگ گئی جس میں 20سالہ صوفیہ بھی موجود تھی جو آگ کی زد میں آکر بری طرح جھلس گئی اور وہ زندگی کی بازی ہارگئی۔

اطلاع ملنے پر سٹی سمندری پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122کے عملے نے نعش پولیس کے حوالے کردی۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ 107 گ ب پٹھان والا کا رہائشی الله دتہ ولد وریام اور کا دوست موٹرسائیکل پر گھر آ رہا تھا کہ جب وہ جڑانوالہ روڈ پر اشفاق مل کے قریب پہنچا تو جڑانوالہ سے فیصل آباد آنے والی ویگن سے ٹکرا کر بری طرح دونوں زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن الله دتہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا،76 ج ب کے رہائشی انعام الله ولد فقیر الله نے اڈا ٹھیکری والا فریج کی مرمت کی دکان بنا رکھی ہے اور 76 ج ب کا سیف الرحمن ولد غفار بھی اسکے ساتھ کام کرتا تھا، گزشتہ روز فریج کے کمپریسر میں گیس بھرنے لگے تو اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا اور دونوں بری طرح زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، جہاں پر دوران علاج انعام الله زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیاجھنگ کا رہائشی 43سالہ علی رضا گلشن ولد علی احمد کار پرفیصل آباد سے جھنگ جارہا تھا کہ جب وہ سدھاربائی پاس اورینٹ مل کے قریب پہنچا تو ڈرائیورکو مبینہ طور پر نیند آنے سے کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچی توکارڈرائیورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا تھا تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔