جانیتھ لیاناگے نے بنگلہ دیش کےخلاف تیسرے ون ڈے میں کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی

پیر 18 مارچ 2024 15:03

چٹوگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جانیتھ لیاناگے نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی پہلی ناقابل شکست سنچری جڑ دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم ، چٹوگرام میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آئی لینڈرز ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جانیتھ لیاناگے نے بنگلہ دیشی بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی ناقابل شکست سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔

جانیتھ لیاناگے نے 102گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے2 فلک شگاف چھکوں اور 11خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی ناقابل شکست 101رنز بنائے۔ یہ جانیتھ لیاناگے کی ایک روزہ کرکٹ کیریئر کی پہلی ناقابل شکست سنچری ہے۔ \932

متعلقہ عنوان :