ملتان : نامعلوم خاتون نے پانی کی ٹینکی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

پیر 18 مارچ 2024 22:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ملتان کے علاقہ عید گاہ چوک کے قریب پانی والی ٹینکی سے چھلانگ لگا کر نامعلوم خاتون نے خودکشی کر لی۔ریسکیو 1122 کے مطابق پیر کو عید گاہ چوک کے قریب ایک خاتون کی خود کشی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

جس پر ریسکیو ٹیم نےفوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو امدادی کارروائی کے بعد ایک طرف رکھا اور 15 پر کال کر کے پولیس کو بھی اطلاع دی۔متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کروا کر معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم خاتون پانی والی ٹینکی پر چڑھی اور اوپر سے کود کر خودکشی کر لی اور موقع پر جان کی بازی ہار گئی۔