]صوبائی وزیر صحت کی منصور ریاض ٹرسٹ ہسپتال آمد
ٌحکومت پنجاب ڈویژن کی سطح پر سٹیٹ آف دی آرٹ تھیلیسیمیا سٹرز قائم کرے گی، خواجہ عمران نزیر
منگل 19 مارچ 2024 07:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہیلتھ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت کی منصور ریاض ٹرسٹ ہسپتال آمد پر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرشید، سی ای او مدثر محمود، شیخ عابد محمود اور ایڈمنسٹریٹر محترمہ انیتا نے ان کا استقبال کیا۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے ٹرسٹ ہسپتال کے جنرل، تھیلیسیمیا وارڈز، اور دیگر شعبہ جات بھی دیکھے۔وہاں ٹرسٹ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات سے متعلق صوبائی وزیر صحت کو ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ 2000 تھیلسیمیا بچوں کو انتقال خون کی سہولت گزشتہ 5 سالوں میں دی گئی۔ خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔لاہور میں جدید سہولیات سے آراستہ نوازشریف کینسر ہسپتال قائم کیا جائے گا۔خواجہ عمران نزیر کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت کی اپگریڈیشن ایک سال میں مکمل کرلی جائے گی۔ ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو کی سطح پر اربوں روپوں کے فنڈز سے جلد ایک فلیگ شپ منصوبہ متعارف کرایا جارہا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نظام صحت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے حکومت پنجاب نے پہلی مرتبہ ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی محکمہ صحت کے تھنک ٹینک کے طور پر خدمات انجام دے گی۔صوبائی وزیر صحت نے منصور ریاض ٹرسٹ ہسپتال میں فراہم کردہ طبی و معیاری سہولیات کو سراہا اور ہسپتال انتظامیہ کو حکومتی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر عازمین حج کا شاندار استقبال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور اُن کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے،رانا مشہود احمد خان
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.