Vجعلی ویزوں پر سپین جانیوالے 2 ملزمان گرفتار

منگل 19 مارچ 2024 07:10

ژ*جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء)ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر سپین جانیوالے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان میں ابوبکر اور صدام حسین شامل ہیں، ملزمان نے یوگینڈا میں ایجنٹ سے جعلی ویزے لگوائے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔