ڈپٹی کمشنرقلات کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ، اساتذہ کی حاضری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 19 مارچ 2024 14:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدقاسم کاکڑ کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ہوا ۔ اس اجلاس میں اے ڈی سی سراج بلوچ اسسٹنٹ کمشنرمنگچر برکت بلوچ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نثار احمدنورزئی آرٹی ایس ایم شاہنواز ڈی او ای فیمیل فرزانہ احمدزئی اوردیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ تعلیم قلات کی کارکردگی، داخلہ مہم، اساتذہ کی حاضری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم قلات کے مسائل کے حل کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں غیرحاضر اساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جار ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :