قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات شیڈول جاری کردیا

منگل 19 مارچ 2024 21:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) اقومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا میں این اے 8 باجوڑ ، این اے 44ڈی آئی خان ، پی کے 22باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات 21اپریل ،2024کو ہونگے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے، کاغذات کی جانچ پڑتال21مارچ 2024 تک ہوگی۔ کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ 2024 تک داخل کی جاسکیں گی۔ ان اپیلوں پر فیصلے 28 مارچ تک کئے جائینگے۔ 28 مارچ کو نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لے سکیں گے۔30 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں نشانات الاٹ کئے جائینگے۔